امریکا میں فائرنگ کے واقعات، 11 ہلاک 42 زخمی

بدھ 23 جنوری 2019 10:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) امریکا کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے اعداد وشمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلی24 گھنٹوں کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں بیالیس واقعات رونما ہوئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یہ واقعات ٹیکساس، جنوبی کیرولینا اور میسی سیپی میں پیش آئے جن میں11 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوئے۔امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اسلحہ کی نفع بخش تجارت کی وجہ سے بااثر اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے کی، کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیتی ہے۔