جوتوں کی قومی برآمدات میں چھ ماہ کے دوران 14.34 فیصد اضافہ

بدھ 23 جنوری 2019 11:25

جوتوں کی قومی برآمدات میں چھ ماہ کے دوران 14.34 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) رواں مالی سال 2018-19ء کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2018ء کے دوران جوتوں کی قومی برآمدات میں 14.34 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں جولائی تا دسمبر 2018ء کے دوران جوتوں کی برآمدات کا حجم 57.2 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تا دسمبر 2017ء کے دوران برآمدات کا حجم 50.05 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران جوتوں کی قومی برآمدات میں 7.15 ملین ڈالر یعنی 14.34 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔