وزارت خزانہ نے نجی اداروں کو جلد بقایا جات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرا دی

وزارت کے مطابق نجی اداروں کو 60 روز کے اندر بقایا جات کی ادائیگی ہو جائے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 23 جنوری 2019 11:27

وزارت خزانہ نے نجی اداروں کو جلد بقایا جات کی ادائیگی کی یقین دہانی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری 2019ء ) مملکت میں بہت سے نجی ادارے اس بات سے پریشان نظر آتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے اُنہیں بہت سے ٹھیکوں میں ادائیگی بہت تاخیر سے کی جاتی ہے جس کے باعث وہ مالی مشکلات کے شکار ہو جاتے ہیں اور اُنہیں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس حوالے وزارت خزانہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ نجی اداروں کو 60 روز کے اندر اندر بقایا جات ادا کر دیئے جائیں گے۔

سعودی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں متعلقہ سرکاری اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ وزارت کے مطابق 60 روز کے دوران اسے ادائیگی کے جتنے احکام موصول ہوئے تھے ، ان سے 99فیصد پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک فیصد سے بھی کم احکام ایسے ہیں جن پر ادائیگی عدالتی احکامات کی روشنی میں فی الحال روک دی گئی ہے۔ وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بعض سرکاری اداروں اور ٹھیکہ داروں کے درمیان مالی معاملات پر تنازعہ چل رہا ہے، جس کی وجہ سے انہیں ادائیگی کا معاملہ کھٹائی میں پڑا ہے۔

تاہم اس طرح کی متنازعہ رقم بہت معمولی ہے۔ ٹھیکہ دار یا متعلقہ فریق کو اس نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ پلیٹ فارم سے رجوع کرنا چاہیے۔ وزارت خزانہ نے واضح کیا کہ 90 روز کے اندر نجی اداروں کو ادائیگی کے لیے جتنی رقم طلب کی گئی، اس کا 97 فیصد تیس روز کے اندر اندر ادا کر دیا گیا۔حکومت کو نجی اداروں کی مالی مشکلات کا احساس ہے، اس لیے مستقبل میں اُن کے بقایا جات کی ادائیگی میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :