کراچی میں قبضے کی جگہوں پر بنے پولیس اسٹیشنز منتقل کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 23 جنوری 2019 11:37

کراچی میں قبضے کی جگہوں پر بنے پولیس اسٹیشنز منتقل کرنے کا فیصلہ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری۔2019ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے کراچی میں قبضے کی جگہوں پر بنے پولیس اسٹیشنز قانونی جگہوں پرمنتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو قبضے کی جگہوں پر بنے تھانے قانونی جگہوں پرمنتقل کرنے سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں.

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ڈی آئی جی ساوتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تازہ بھرتی کیے گئے 400 پولیس اہلکار ساوتھ میں تعینات کئے ہیں، اس کے علاوہ اسٹریٹ واچ فورس بنائی ہے جو مختلف پوائنٹس پر پیٹرولنگ کرتے ہیں‘ ضلع جنوبی میں سخت چیکنگ کے باعث اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے. وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں چیکنگ کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر نہیں ہونا چاہئے جبکہ اسٹریٹ کرائمز دن کے وقت کم ہوتے ہیں، اسی طرز پر پلاننگ ہونی چاہئے.

ڈی آئی جی پولیس نے کہا کہ انہوں نے کراچی سے 15 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کیے ہیںاور 80مشکوک موٹر سائیکلیں بند کیں‘ اس کے علاوہ لیاری میں 6 مقابلوں میں 16 کرمنلز گرفتار ہوئے اور 70 ہزار لیٹر ایرانی پیٹرول بھی پکڑا گیا. وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزیدکہا کہ کوئٹہ جانے والی بسوں میں ایڈیشنل پیٹرول ٹینک ہیں توکارروائی کریں‘ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑکرکسٹم کو دینی تھی لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے.

انہوں نے کہا کہ نان کسٹم گاڑیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنےکا چیئرمین ایف بی آرکوخط لکھ کربتائیں. مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ساﺅتھ میں وزٹ پر گئے جہاں پولیس نے انہیں روکا اور ا±ن کا شناختی کارڈبھی چیک کیا، چیکنگ کے بعدانہوں نے پولیس اہلکارسے پوچھا کہ مجھے پہچانا، اس نے کہا نہیں. انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہوئی کہ اچھے طریقے سے چیک کررہے ہیں.