امریکی گلوکار کرس برائون سے زیادتی کے الزام میں پوچھ گچھ

کرس برائون کا شہرت کو نقصان پہنچانے پر خاتون کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان

بدھ 23 جنوری 2019 12:06

امریکی گلوکار کرس برائون سے زیادتی کے الزام میں پوچھ گچھ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) گریمی ایوارڈ یافتہ انتیس سالہ امریکی آر اینڈ بی گلوکار کرس برائون کو پیرس میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں حراست میں لیا گیا اور پوچھ گچھ کرکے چھوڑ دیا گیا۔کرس برائون نے شہرت کو نقصان پہنچانے پر خاتون کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

روسیکیوٹر آفس کے مطابق امریکی گلوکار سے تفتیش جاری رہے گی جبکہ کرس برائون کے وکیل رافیل کے مطابق ان کے موکل کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر وہ خاتون پر مقدمہ کریں گے۔

پچیس سالہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ان کی ایک نائٹ کلب میں کرس سے ملاقات ہوئی اور گزشتہ منگل کو ایک لگژری ہوٹل میں کرس نے اس کے ساتھ زیادتی کی، کرس کے ساتھ اس کا باڈی گارڈ اور ایک دوست بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :