فلم ’’تنو ویڈ منو ‘‘کا تیسرا سیکوئل بنانے کی تیاریاں جاری

چٹ پٹی مزاحیہ فلم ’’تنو ویڈ منو ‘‘آٹھ سال پہلے پیش کی گئی تھی‘ 2015ء میں فلم کا دوسرا حصہ ریلیز کیا گیاتھا

بدھ 23 جنوری 2019 12:06

فلم ’’تنو ویڈ منو ‘‘کا تیسرا سیکوئل بنانے کی تیاریاں جاری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) بالی وڈ کی کوئن کنگنا رناوٹ کی ہلکی پھلکی مزاحیہ رومنٹک فلم تنو ویڈ منو کا اب تیسرا حصہ تیار کیا جا رہا ہے۔چٹ پٹی مزاحیہ فلم ’’تنو ویڈ منو ‘‘آٹھ سال پہلے پیش کی گئی تھی جس میں کنگنا رناوٹ نے شاندار اداکاری کی تھی۔

(جاری ہے)

پہلی فلم کی کامیابی کے بعد 2015ء میں فلم کا دوسرا حصہ تنو ویڈ منو ریٹرنز ریلیز کیا گیاتھا جس نے پھر سے کمائی کے کئی نئے ریکارڈ بنائے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب انہی کامیابیوں اور پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے فلم تنو ویڈ منو کے تیسرے حصے کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں مرکزی کردار میں ایک بارپھر کنگنا رناوٹ ہی جلوہ گر ہونگی۔فلم میں بالی ووڈ کی کوئن تو ہوں گی لیکن ان کے ہیرو مدھوان کی جگہ کوئی اور ہیرو کو کاسٹ کیا جائے گا۔ ان کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :