ہالی ووڈ فلم’ ’ٹریڈنگ پینٹ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا

ایکشن سے بھرپور یہ فلم 22فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 23 جنوری 2019 12:06

ہالی ووڈ فلم’ ’ٹریڈنگ پینٹ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) ہالی ووڈ فلم ٹریڈنگ پینٹ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔کارزن کیڈر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک کار ریس ڈرائیور اور اسکے نوجوان بیٹے کے گرد گھوم رہی ہے جوخود کو مضبوط دکھانے کیلئے ذاتی رنجشیں اور انا کو چھوڑ دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں جوہن ٹریوولٹا،مائیکل میڈسن،بیری کوربن،روزابیل سیلرز،شانیا ٹوین،کیون ڈن اور ٹوبی سباسٹین سمیت دیگر شامل ہیں۔اینسن ڈونس اور جیسن گیرٹ کی مشترکہ پروڈیو س کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 22فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :