یورپی کمیشن نے خلاف ورزیوں پر ماسٹر کارڈکمپنی کو 570ملین جرمانہ عائد کردیا

کریڈٹ کارڈفراہم کرنیوالی کمپنی کو جرمانہ پیسوں کے بتادلے کی فیسوں کے پس منظر میں کیاگیا،بیان

بدھ 23 جنوری 2019 12:12

یورپی کمیشن نے خلاف ورزیوں پر ماسٹر کارڈکمپنی کو 570ملین جرمانہ عائد ..
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) یورپی کمیشن نے قانون کی خلاف ورزیوں کے باعث کریڈٹ کارڈ فراہم کرنے والی کمپنی ماسٹر کارڈ پر 570 ملین یورو کا جرمانہ عائد کردیا، یہ جرمانہ پیسوں کے تبادلے کی فیسوں کے پس منظر میں کیا گیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کے ایک بیان میں کہاگیاکہ یورپی کمیشن نے قانون کی خلاف ورزیوں کے باعث کریڈٹ کارڈ فراہم کرنے والی کمپنی ماسٹر کارڈ پر 570 ملین یورو کا جرمانہ عائد کردیا، یہ جرمانہ پیسوں کے تبادلے کی فیسوں کے پس منظر میں کیا گیا ،ماسٹر کارڈ نے اپنے ڈیلروں کو یورپ کے دیگر بینکوں کی بہتر شرائط سے فائدہ اٹھانے سے روکا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح چھوٹے ڈیلروں اور صارفین کے لیے قیمتیں مصنوعی طریقے سے بڑھائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :