ہوائی جہاز اغوا کرنے کی ناکام کوشش میں روسی شہری گرفتار،سات سال قید کاامکان

ملزم نشے میں، جھوٹ بولا اس کے پاس اسلحہ ہے جس وجہ سے جہازکوسربیا میں ایمرجنسی لینڈنگ کرناپڑی،روسی بیان

بدھ 23 جنوری 2019 12:12

ہوائی جہاز اغوا کرنے کی ناکام کوشش میں روسی شہری گرفتار،سات سال قید ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) ایک ہوائی جہاز کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش کرنے والے روسی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نشے میں تھا اور اس نے جھوٹ بولا تھا کہ اس کے پاس اسلحہ بھی ہے۔ ملزم کو سات سے بارہ برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو روسی وزارت داخلہ سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاکہ ایک ہوائی جہاز کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش کرنے والے روسی شہری کو گرفتار کر لیا گیا، جس کی وجہ سے ان کی سرزمین سے اڑنے والے ایک طیارے کو ایمرجنسی کے تحت سربیا میں لینڈنگ کرنی پڑی،بیان میں بتایا گیا کہ ملزم نشے میں تھا اور اس نے جھوٹ بولا تھا کہ اس کے پاس اسلحہ بھی ہے۔ ملزم کو سات سے بارہ برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :