امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ بیلسٹک میزائل شکن نظام کا کامیاب تجربہ

ایرو دفاعی نظام اسرائیلی دفاع میں مرکزی اہمیت اختیار کرچکا ہے،دونوں ممالک کا مشترکہ بیان

بدھ 23 جنوری 2019 12:12

امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ بیلسٹک میزائل شکن نظام کا کامیاب تجربہ
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) امریکا اور اسرائیل نے بیلسٹک میزائل شکن نظام حیٹس 3 کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اور اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں مٴْلکوں نے اسرائیل کے فضائی اڈوں پرنصب بیلسٹک میزائل شکن نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے یہ کامیاب تجربہ ایک ایسے وقت میںکیا گیا جب دوسری جانب اسرائیل نے شام میں ایرانی ملیشیا پرحملوں میںبھی اضافہ کردیا ہے۔ اسرائیل نے اپنے فوجی فضائی اڈوں پردو سال قبل ایرو 3 نظام نصب کیا تھا تاکہ اسرائیل کی فضاء میں داخل ہونے والے کسی بھی بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فضاء سے ایک میزائل داغا گیا جسے ایرو 3 سسٹم کے راڈار کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد اسے کامیابی سے مار گرایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ تجربہ میزائل شکن نظام کے ترقی یافتہ پروگرام کے تحت نئی نسل کے لیے ایک تحفہ ہے اور اسرائیل کی آپریشنل صلاحیت کے میدان میں غیرمعمولی کامیابی ہے۔بیان میں مزید کہا گیاکہ ایرو دفاعی نظام اسرائیلی دفاع میں مرکزی اہمیت اختیار کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :