رنویر سنگھ کی فلم ’’83‘‘ آئندہ سال 10 اپریل کو ریلیز ہوگی

بدھ 23 جنوری 2019 12:20

رنویر سنگھ کی فلم ’’83‘‘ آئندہ سال 10 اپریل کو ریلیز ہوگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’’83‘‘ کی ریلیزکی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا جو آئندہ سال 10اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’83‘‘ کی کہانی 1983ء میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے پہلے ورلڈ کپ جیتنے پر مبنی ہے جس میں اداکار رنویر سنگھ بھارتی کرکٹر کپل دیو کا کردار ادا کریں گے جو آئندہ سال 10اپریل کو ریلیز کی جائے تاہم فلم کی پوری کاسٹ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :