فلم ’’فوٹوگراف‘‘ کا نیا پوسٹر جاری، رواں سال 8 مارچ کو ریلیز کی جائے گی

بدھ 23 جنوری 2019 12:20

فلم ’’فوٹوگراف‘‘ کا نیا پوسٹر جاری، رواں سال 8 مارچ کو ریلیز کی جائے ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی اور ثانیہ ملہوترا کی فلم ’’فوٹوگراف‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رتیش بٹرا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’فوٹوگراف‘‘ میں اداکار نوازالدین صدیقی اور ثانیہ ملہوترا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جو رواں سال 8مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فلم ’’فوٹوگراف‘‘ 7 سے 17 فروری تک جاری رہنے والے 69 ویں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی سپیشل فلمز کیٹگری میں دکھائی جائے گی جبکہ (آج) 24 جنوری سے شروع ہونے والے سوڈان فلم فیسٹیول میں اس کا پریمیئر دکھایا جائے گا جو 3 فروری تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :