ورون دھون نے ڈانس فلم ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی

بدھ 23 جنوری 2019 12:20

ورون دھون نے ڈانس فلم ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے ڈانس فلم ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ کی عکسبندی شورع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون نے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی ڈانس فلم ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ کے پے شیڈول کی عکسبندی کے لئے پنجاب جاتے ہوئے جہاز میں بنائی گئی وڈیو ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں ورون مداحوں کے لئے فلم کے پروڈیوسر بھوشن کمار، اداکارہ سونم باجوہ اور ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کو متعارف کرا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم اداکار شردھا کپور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں شکتی موہن بھی شامل ہیں جس کی عکسبندی زیادہ تر لندن میں کی جائے گی۔