فلم ’’گلی بوائے‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

بدھ 23 جنوری 2019 12:20

فلم ’’گلی بوائے‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے ہدایت کارہ زویا اختر کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کا نیا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس میں ایک پین کے ساتھ مائیکروفون دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ممبئی سے تعلق رکھنے والے نچلے طبقے کے 2گلوکاروں ویوان فرنینڈس عرف ڈیوائن اور نوید شیخ عرف نئیزے کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں اداکار رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ اور کلکی کوچلن شامل ہیں جبکہ فلم آئندہ ماہ 14کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :