آسان کردار میں خود کو آرام دہ محسوس نہیں کرتا، نواز الدین صدیقی

بدھ 23 جنوری 2019 12:20

آسان کردار میں خود کو آرام دہ محسوس نہیں کرتا، نواز الدین صدیقی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) بالی وڈ کے اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ آسان کردار میں خود کو آرام دہ محسوس نہیں کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آسان کردار میں خود کو آرام دہ محسوس نہیں کرتے ہیں اور ان کو مشکل کردار کرنا اچھا لگتا ہے اور وہ ان کرداروں کو چیلنج کے طور تسلیم کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے ان خوش نصیبوں میں سے ہیں جن کو فلمی سفر کے آغاز میں ہی مشکل کردار کرنے کو ملے اور فلم ’’گینگ آف واسے پور2‘‘ اور ’’بادل پور‘‘ اس کی مثال ہیں۔

متعلقہ عنوان :