علی فضل ’’مرزا پور سیزن 2‘‘ کے لئے اداکار ریتک روشن کے ٹرینر سے تربیت لیں گے

بدھ 23 جنوری 2019 12:20

علی فضل ’’مرزا پور سیزن 2‘‘ کے لئے اداکار ریتک روشن کے ٹرینر سے تربیت ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) بالی وڈ کے اداکار علی فضل ’’مرزاپور سیزن 2‘‘ میں اپنی جسمانی ساخت میں تبدیلی کے لئے اداکار ریتک روشن کے ٹرینر سے تربیت لیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار علی فضل نے ’’مرزاپور سیزن 2‘‘ کے لئے اپنی جسمانی ساخت میں تبدیلی کررہے ہیں اس کے لئے وہ اداکار ریتک روشن کے ٹرینر مصطفی احمد سے تربیت حاصل کررہے ہیں اور ’’مرزاپور سیزن 2‘‘ کے کردار کو جسمانی سا خت کے لئے ٹرینر مصطفی احمد ان کی مدد کریں گے۔ اداکار علی فضل کا کہنا تھا کہ ٹرینر مصطفی احمد اس کام کے لئے ان کا بہترین انتخاب ہیں۔ ’’مرزاپور سیزن 2‘‘ انڈین کرائم تھرلر سیریز ہیں جو کہ رواں سال ایمازون پرائم کی ویب سائٹ پر دکھائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :