بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 جنوری 2019 11:50

بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2019ء) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کہ بجلی ایک ماہ کے لیے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔۔نیپرا کو بھیجی جانے والی درخواست میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے دسمبر کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں دی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ دسمبر میں بجلی پیدواری لاگت 6 روپے 49 پیسے فی یونٹ رہی۔ دسمبر میں صارفین سے 5 روپے 86 پیسے فی یونٹ وصول ہوئی۔تاہم اب نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔جب کہ دوسری جانب گذشتہ روز ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک کے سب سے بڑے بجلی گھر تربیلاڈیم میں پانی کی سطح 1433.68 فٹ ہو گئی، ڈیم میں پانی کی آمد 21400 اور اخراج 20 ہزارکیوسک ہے۔

(جاری ہے)

ڈیم کے 17 میں سی12 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں جبکہ بجلی کی پیداوار 300 میگاواٹریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہےحکومت کو بجلی کی قیمتیں بڑھانےمیں شدید عوامی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگست میں بھی نیپرا نے نے ڈسکوز کو صارفین کے بجلی کے نرخ 36 پیسہ فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی تھی۔ ستمبر میں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ تقریباً 2 روپے بڑھانے کی منظوری دی تھی، جس کے تحت ڈسکوز نے صارفین سے اضافی 200 ارب وصول کیے تھے۔اکتوبر میں نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 20پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی جس سے بجلی صارفین پر 2 ارب 50کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا۔ستمبر میں فیول لاگت 5روپے 12پیسے فی یونٹ تھی۔تقسیم کار کمپنیوں کو دی جانے والی بجلی کی قیمت 5روپے 56 پیسے فی یونٹ تھی۔

متعلقہ عنوان :