مستونگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 جنوری 2019 11:56

مستونگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، ریسکیو ٹیمیں جائے ..
مستونگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2019ء) : بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز نے بھی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی اور کہاکہ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے میں فلائٹ لیفٹننٹ طاہر شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق طیارہ گر کر تباہ ہونے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے بعد حادثے کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔