آسٹریلین اوپن ٹینس، کارولینا پالیسکووا اور نائومی اوساکا ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، سرینا ولیمز اور ایلینا سویٹولینا کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر

بدھ 23 جنوری 2019 12:26

آسٹریلین اوپن ٹینس، کارولینا پالیسکووا اور نائومی اوساکا ویمنز سنگلز ..
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کارولینا پالیسکووا اور جاپان کی نائومی اوساکا اپنیفتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگز کوارٹر فائنلز میں کارولینا پالیسکووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکن کھلاڑی سرینا ولیمز کو 6-4، 4-6 اور 7-5 سے شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ایک اور میچ میں جاپان کی نائومی اوساکا نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے یوکرائن کی حریف کھلاڑی ایلینا سویٹولینا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے زیر کر کی آسٹریلین اوپن کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

متعلقہ عنوان :