چین میں سکول کے طلباء اور طالبات کے لئے سمارٹ یونیفارم تیار

بدھ 23 جنوری 2019 12:58

چین میں سکول کے طلباء اور طالبات کے لئے سمارٹ یونیفارم تیار
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) چین میں سکول کے طلباء اور طالبات کے یونیفارم کوسمارٹ کر دیا گیا، ان یونیفارمز پر لگی ایک خاص کی مدد سے چپ بچوں کی آمد و رفت پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

چینی صوبہ گوائی ژو کے گیارہ سکولوں کے بچوں کے یونیفارم پر مائیکرو چپ لگائی گئی ہے جو گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کے ذریعے بچوں کا جائزہ لیتی رہتی ہے خواہ وہ سکول کے اندر ہوں یا باہر۔چین کے سکولوں میں اے آئی نظام کے زریعے بھی حاضری اور شناخت کا نظام بھی کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :