کترینہ کیف کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائر ل

بالی ووڈ اداکارہ نے ویرات کوہلی سے تبصرے کی خواہش ظاہر کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 جنوری 2019 12:41

کترینہ کیف کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائر ل
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری2019ء) کترینہ کیف بولی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر تو پہلی ہی خوب نام کما چکی ہیں، لیکن اب وہ اپنے کرکٹ کھیلنے کا ہنر بھی سامنے لے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق34سالہ معروف اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم”بھارت“ کے سیٹ پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی،ویڈیو میں وہ کئی بار اونچے اور جارحانہ شاٹس کھیلتی نظر آئیں جس سے ان کے کرکٹ کھیلنے کا شوق اور ہنر سامنے آیا،اس ویڈیو کے ذریعے کترینہ کیف نے اپنی دوست اور ساتھی اداکارہ انوشکا شرما سے کہا کہ وہ اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ہمراہ ان کی کرکٹ پر کوئی تبصرہ کریں،  اداکارہ نے خود ہی اپنی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ” مزید بہتری کی ضرورت ہے لیکن مجموعی طور پر دیکھا جائے تو میں اتنی بری بھی آل راﺅنڈر نہیں ہوں“۔

(جاری ہے)

https://www.instagram.com/p/Bs7S2Jwg2Zf/کترینہ کیف کی پوسٹ پر اداکارہ اور انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب کی مالکن پریتی زنٹا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”بہت خوب، ہمیں آپ کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے“۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اس ویڈیو کو پسند کیا۔خیال رہے کہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما فلم’ ’جب تک ہے جان“ کے بعد ایک بار پھر شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’زیرو‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں، جسے گذشتہ ماہ ریلیز کیا گیا۔