شام نے اسرائیل کو نشانہ بنانے کی دھمکی دےدی

سلامتی کونسل اگر اسرائیلی جارحیت نہیں رکواتی تو اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کریں گے. اقوام متحدہ میں شامی سفیر کا خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 23 جنوری 2019 12:41

شام نے اسرائیل کو نشانہ بنانے کی دھمکی دےدی
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری۔2019ء) شام نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں اسرائیلی شہر تل ابیب کے ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ہے. شام کے مستقل مندو ب ڈاکٹر بشر ال جعفری نے سلامتی کونسل کے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل اگر اسرائیلی جارحیت نہیں رکواتی تو شام اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ شام اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کے جائز اختیار کا استعمال کر کے تل ابیب کے ایئر پورٹ کو نشانہ بنائے گا. شامی مندوب کا مزید کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں امریکا اور برطانیہ کی حمایت کے باعث اسرائیل کو شام میں کارروائیاں کرنے کی آزادی حاصل ہے.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج نے اتوار اور پیر کو دمشق کے ایئر پورٹ پر بمباری کی تھی.

اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ شام سے ایک میزائل حملے کے بعد اس نے شام میں شامی ایئر پورٹ اور ایرانی اہداف پر حملے کئے جس سے 13 اہلکار ہلاک ہوئے، کارروائی کے دوران ایرانی قدس فورس کے اہداف کونشانہ بنایا گیا. شامی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے30 سے زائد میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا. مبصرین کے مطابق اس اقدام سے ایران اور اسرائیل میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا،اسرائیل کی فوج نے شام میں ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کادعویٰ کیا تھا‘سرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس کارروائی کے دوران شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں ایرانئی قدس فورس کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا،اسرائیل کے جنگی طیاروں نے پیر کوعلی الصبح شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا،اسرائیلی فوج کے مطابق اس کارروائی کے دوران شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں ایرانی قدس فورس کے اہداف کو نشانہ بنایا.