نیپال کی وومن بلائنڈ کرکٹ ٹیم 27جنوری کو لاہور پہنچے گی

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 29سے 5فروری تک کھیلی جائیگی

بدھ 23 جنوری 2019 13:16

نیپال کی وومن بلائنڈ کرکٹ ٹیم 27جنوری کو لاہور پہنچے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) نیپال کی وومن بلائنڈ کرکٹ ٹیم 27جنوری کو لاہور پہنچے گی ،ْ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 29سے 5فروری تک کھیلی جائیگی ۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم ٹیم میں بی ون کیٹگری کی صبا گل ،ْ اقصیٰ عارف ،ْ بشریٰ ظہور ،ْ سمیہ ممتاز اور انیلہ شہزادی (وائس کیپٹن ) جبکہ بی ٹو کیٹیگری کی سعدیہ خالد ،ْ مہوش رفیق ،ْ نمر ا رفیق ،ْ رابعہ جاوید ہاشمی (وکٹ کیپر)،ْ نشاء بخش ،ْ بسما حسین اور بی تھری کیٹیگری کی طیبہ فاطمہ ،ْ رابعہ شہزادی (کپتان) ،ْ کرن رفیق اور ارم شہزادی شامل ہیں۔

سیریز میں شرکت کیلئے نیپال کی خواتین بلائنڈ ٹیم27جنوری کو پاکستان کے دورے پر آئے گی۔ دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29 جنوری کو لاہور، 31 جنوری اور یکم فروری 2019ء کو فیصل آباد جبکہ تین اور چار فروری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔