امریکا چین کشیدگی، جاپان کو2018 ء کے دوران11 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ

بدھ 23 جنوری 2019 13:21

امریکا چین کشیدگی، جاپان کو2018 ء کے دوران11 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) جاپان نے کہا ہے کہ 2018 ء کے دوران اسے 11 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا جو 2015 ء کے بعد پہلا خسارہ ہے، اس کی وجہ ملک کے دو بڑے تجارتی شراکت داروں امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی کے باعث برآمدات میں کمی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق 2018 ء کے دوران ملکی مصنوعات کی برآمد کی شرح نمو 4.1 فیصد رہی جو 2017 ء کے دوران 11.8 فیصد رہی تھی۔

(جاری ہے)

سال کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 1203 ارب ین (11 ارب ڈالر) رہا جبکہ 2017 ، اور 2016ء کے دوران تجارتی منافع ہوا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2018 ء کے دوران چین کو مصنوعات کی برآمد میں 6.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 2017 ء کے دوران چین کو مصنوعات کی برآمد کی شرح نمو 20.5 فیصد رہی تھی۔امریکا کو گزشتہ سال مصنوعات کی برآمد کی شرح نمو 2.3 فیصد رہی جو 2017 ء کے دوران 6.9 فیصد رہی تھی۔امریکا کو مصنوعات کی برآمد میں بہت زیادہ اضافہ نہیں ہوا لیکن یہ بہتر رہیں تاہم ایشیائی ملکوں کو جاپانی مصنوعات کی برآمد میں 2017 ء کی نسبت کمی آئی جس کی بڑی وجہ چین امریکا تجارتی کشیدگی ہے۔

متعلقہ عنوان :