مصری جزیرہ نما سینائی میں فورسز کی کارروائی،59جنگجوہلاک،سات اہلکاربھی مارے گئے

پہلی کارروائی کے دوران 15، 44 شدت پسندوں کو دیگر کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا،مصری فوج کا بیان

بدھ 23 جنوری 2019 14:04

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) مصری جزیرہ نما سینائی میں سیکورٹی فورسز کی بمباری اورجھڑپوں میں59 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ اسی دوران کارروائی میں سات مصری فوجی بھی مارے گئے ،عسکریت پسندوں کے خلاف پہلی کارروائی کے دوران 15جنگجو جبکہ 44 شدت پسندوں کو دیگر مختلف کارروائیوں کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

مصری سکیورٹی فورسز نے ایک بیان میں بتایاکہ انہوں نے جزیرہ نما سینائی میں 59 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا جبکہ اس دوران سات مصری فوجی بھی ہلاک ہوگئے، بیان کے مطابق عسکریت پسندوں کے خلاف پہلی کارروائی کے دوران 15 عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ 44 شدت پسندوں کو دیگر کارروائیوں کے دوران مارا گیا۔

بیان میں کہاگیاکہ مصری فوج نے جزیرہ نما سینائی میں داعش سے منسلک شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز فروری 2018ء سے شروع کررکھا ہے جو انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری وساری ہے اورملک سے تمام دہشت گردوں کے خاتمے تک یہ آپریشن زور وشور سے جاری رہے گا ۔بیان میں فوج کا کہنا تھا کہ اس دوران سینکڑوں شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔