بلوچستان میں گزشتہ 10برسوں میں بدترین طرز حکمرانی رہی، چوہدری فواد حسین

شہباز شریف اور مراد علی شاہ نے فنڈز کے ساتھ کھلواڑ کیا، وزیر اطلاعات ونشریات کا ٹوئٹ

بدھ 23 جنوری 2019 14:19

بلوچستان میں گزشتہ 10برسوں میں بدترین طرز حکمرانی رہی، چوہدری فواد ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 10برسوں میں بدترین طرز حکمرانی رہی،پنشن واجبات 29کروڑ سے بڑھ کر ساڑھے 28ارب روپے ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہاکہ بلوچستان میں گزشتہ 10برسوں میں بدترین طرز حکمرانی رہی۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پنشن واجبات 29کروڑ سے بڑھ کر ساڑھے 28ارب روپے ہوگئے ۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ صوبائی حکومتوں نے 2لاکھ 6ہزار نائب قاصد بھرتی کئے ۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ گزشتہ 10سال میں سندھ اور پنجاب کی کارکردگی بدتر رہی۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ شہباز شریف اور مراد علی شاہ نے فنڈز کے ساتھ کھلواڑ کیا۔