Live Updates

گلگت بلتستان کے عوام کو معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط کرنا پاکستان تحریک انصاف کی ترجیح ہے ، وزیر اطلاعات چوہدر ی فواد

گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں ، ان کی خواہشات کی روشنی میں گلگت بلتستان کو آئینی اور انتظامی لحاظ سے بااختیار بنائیں گی،ْ قائد حز ب اخلاف گلگت بلتستان سے گفتگو مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گلگت بلتستان میں مختلف منصوبوں کے لئے فنڈز غیر شفاف اور بدعنوانی کی بنیاد پر تقسیم کئے، محمد شفیع

بدھ 23 جنوری 2019 14:19

گلگت بلتستان کے عوام کو معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط کرنا پاکستان تحریک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط کرنا پاکستان تحریک انصاف کی ترجیح ہے، گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں ، ان کی خواہشات کی روشنی میں گلگت بلتستان کو آئینی اور انتظامی لحاظ سے بااختیار بنائیں گے۔

بدھ کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شفیع نے ملاقات کی ۔ وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین ے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں ، ان کی خواہشات کی روشنی میں گلگت بلتستان کو آئینی اور انتظامی لحاظ سے بااختیار بنائیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط کرنا پاکستان تحریک انصاف کی ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہا کہ قانونی فریم ورک کے تحت گلگت بلتستان کو آئینی و انتظامی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گلگت بلتستان میں مختلف منصوبوں کے لئے فنڈز غیر شفاف اور بدعنوانی کی بنیاد پر تقسیم کئے۔ انہوںنے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لئے عملی اقدمات کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات