نیویارک:سفید فام انتہاپسندوں کی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

انتہا پسند نیویارک کے قریب مسلمانوں کی ایک بستی پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 23 جنوری 2019 13:49

نیویارک:سفید فام انتہاپسندوں کی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری۔2019ء) نیویارک میں پولیس نے سفید فام انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر چار ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے، ملزمان میں 16 برس کا ایک طالب علم بھی شامل ہے. نیویارک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک نوعمرلڑکے سمیت 4افراد کو گرفتارکیا ہے جو کہ نیویارک سے ڈیڑھ سومیل دورواقع مسلمانوں کی بستی ”اسلام برگ“ پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے‘ 16 سالہ طالب علم کے گھرچھاپا مارکر پولیس نے تین خود ساختہ بم اور 2درجن گن برآمد کی ہیں.

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اوڈیسی اکیڈمی کے ایک طالب علم نے اپنے ہم جماعت کو ایک تصویردکھائی اورکہا کہ وہ سکول شوٹرجیسا ہوسکتا ہے‘سکول سیکورٹی کو طالب علم کے خیالات کا پتا چلا توانھوں نے پولیس کواطلاع کردی. زیرحراست افراد میں 20سالہ برائن، 18سالہ اینڈریو اور 19 سالہ ونسینٹ کے علاوہ 16 برس کا طالب علم بھی شامل ہے. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر ملزمان اپنے منصوبے میں کامیاب ہوجاتے تو متعدد لوگ مارے جاتے.نیویارک میں پولیس نے سفید فام انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر چار ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے، ملزمان میں 16 برس کا ایک طالب علم بھی شامل ہے.

نیویارک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک نوعمرلڑکے سمیت 4افراد کو گرفتارکیا ہے جو کہ نیویارک سے ڈیڑھ سومیل دورواقع مسلمانوں کی بستی ”اسلام برگ“ پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے‘ 16 سالہ طالب علم کے گھرچھاپا مارکر پولیس نے تین خود ساختہ بم اور 2درجن گن برآمد کی ہیں. پولیس کے مطابق اوڈیسی اکیڈمی کے ایک طالب علم نے اپنے ہم جماعت کو ایک تصویردکھائی اورکہا کہ وہ سکول شوٹرجیسا ہوسکتا ہے‘سکول سیکورٹی کو طالب علم کے خیالات کا پتا چلا توانھوں نے پولیس کواطلاع کردی.

زیرحراست افراد میں 20سالہ برائن، 18سالہ اینڈریو اور 19 سالہ ونسینٹ کے علاوہ 16 برس کا طالب علم بھی شامل ہے. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر ملزمان اپنے منصوبے میں کامیاب ہوجاتے تو متعدد لوگ مارے جاتے.


متعلقہ عنوان :