لاہور ایئرپورٹ پر جہازوں کی کمی ،

فنی خرابیوں کی وجہ سے فضائی آپریشن بری طرح متاثر اندرون و بیرون ملک آنے جانیوالی 16پروازیں منسوخ ،8تاخیر کا شکار ،مسافروں کو مشکلات کا سامنا

بدھ 23 جنوری 2019 14:30

لاہور ایئرپورٹ پر جہازوں کی کمی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بدھ کے روز بھی جہازوں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ، اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 16پروازیں منسوخ اور 8تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303منسوخ ،پی آئی اے کی بہاولپور جانے والی پرواز 687منسوخ ،پی آئی اے کی بہاولپور جانے والی پرواز 653منسوخ ،پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز 583منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 654منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 656منسوخ ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 655منسوخ ،پی آئی اے کی بہاولپور سے آنے والی پرواز 654منسوخ،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز316منسوخ ،پی آئی اے کی بہاولپور سے آنے والی پرواز 688منسوخ ،پی آئی اے کی رحیم یار خان سے آنے والی پرواز 582منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 8651منسوخ ،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 302منسوخ ، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312منسوخ اور ائر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز471منسوخ ہوئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ کویت سے آنے والی پرواز501،پی آئی اے کی بارسلونا سے آنے والی پرواز734،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 651،چائنہ ائر کی گوانگزو سے آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 652،ترکش ائر کی استنبول جانے والی پرواز،ریاض جانے والی پرواز 318اور قطر ائر کی دوحہ جانے والی پرواز 621تاخیر کا شکار رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔