صدر مملکت عارف علوی کا پی آئی اے کی کار کر دگی پر اطمینان کا اظہار

امید ہے ایئر مارشل ارشد ملک کی قیادت میں ترقی کا سفر انشاء اللہ جاری رہے گا، سینئر افسران سے ٹیلیفونک خطاب

بدھ 23 جنوری 2019 14:36

صدر مملکت عارف علوی کا پی آئی اے کی کار کر دگی پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بدھ کی صبح پی آئی اے ہیڈ آفس بورڈ روم میں سینئر افسران سے بذریعہ ٹیلی فون لائن خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق انہوں نے پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پی آئی اے کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایئر مارشل ارشد ملک کی قیادت میں ترقی کا سفر انشاء اللہ جاری رہے گا۔

انہوں نے نئے روٹس کے اجرا پر مبارکباد پیش کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پی آئی اے ہماری اپنی ایئر لائن ہے اور موجودہ حکومت اسکی مکمل بحالی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔ ائر مارشل ارشد ملک اور پی آئی اے افسران نے حوصلہ افزائی پر انکا شکریہ ادا کیا۔