Live Updates

سانحہ ساہیوال : وزیر اعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کر دی گئی

عمران خان وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرنے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 23 جنوری 2019 14:13

سانحہ ساہیوال : وزیر اعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کر دی گئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری۔2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعے کےحوالے سے بیوروکریسی پر دھیان رکھیں، بیوروکریسی ساہیوال واقعے پراثرانداز نہ ہونے پائے. وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ساہیوال واقعے کے حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ پربحث بھی کی گئی.

وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کو ہدایت کی کہ ساہیوال واقعے پر میڈیا کو اعتماد میں لیا جائے، ساہیوال واقعے کے حوالے سے بیوروکریسی پردھیان رکھیں، بیوروکریسی ساہیوال واقعے پر اثرانداز نہ ہونے پائے.

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی اسمبلی سیشن میں ماحول بہتررکھنے کے لیے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا‘اس سے پہلے سانحہ ساہیوال پرجے آئی ٹی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی گئی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں حکومت پنجاب کے اقدامات پر بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا. رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی افسروں کو قتل کا ذمے دار قرار دے دیا گیا جبکہ سانحہ ساہیوال میں مقتول میاں بیوی اور انکی بیٹی بے گناہ ثابت ہوئے ہیں. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت 3 افسروں کو تبدیل کردیا گیا جبکہ 2 افسروں کو معطل بھی کردیا گیا اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں گے.

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے سفارشات طلب کرلیں اور مسقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی سفارشات طلب کی گئی ہیں. دوسری جانب وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرنے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے ہیں، اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری دی جائے گی. وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ، اس کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے.

اجلاس میں وزیرخزانہ اسدعمر آج قومی اسمبلی اجلاس میں منی بجٹ پیش کریں گے موجودہ حکومت کا یہ دوسرا منی بجٹ ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں درآمدی اشیا پرکسٹمزاورریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز ہے جبکہ غیرضروری لگژری اشیا کی درآمدپرڈیوٹی بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے. موبائل فون، ڈبہ پیک دودھ، شیمپو، کریم، پنیر پر ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز بھی شامل ہے.

ٹیکس فائلرز کے لیے فائلرزکے لیے بینکوں سے رقم نکلوانے پرودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنےکی تجویز ہے جبکہ نان فائلرزکےلی ےوڈ ہولڈنگ ٹیکس پر 0.6 فیصدشرح برقراررکھنے کی تجویز بھی منی بجٹ میں شامل ہے. یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ منی بجٹ میں 18سوسی سی سے اوپرگاڑیوں پر10فیصدڈیوٹی بڑھانے کی تجویز بھی شامل ہے ، ساتھ ہی ساتھ 150اشیا کی درآمد پرڈیوٹی کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے،برآمدی شعبے کے لیے خام مال کی درآمدپرڈیوٹی میں کمی کی تجویز بھی شامل ہے.

منی بجٹ میں 2سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سولہ سو سی سی سے زائدگاڑیوں پردرآمدی ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز بھی شامل ہے. سگریٹوں پرایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے درآمدی ڈیوٹی کی شرح ایک سے2فیصد تک بڑھائی جا سکتی ہے. منی بجٹ میں کہا جارہا ہے کہ نان فائلرزپرگاڑیوں کی خریداری پرعائدپابندی ہٹانے کی تجویز دی جائے گی جبکہ جائیدادکی خریداری پرعائدپابندی برقراررہے گی‘دوسری جانب تنخواہ دارطبقے کودی گئی ٹیکس کیے لیے آمدنی کی حد کم کر نے سفارش کی گئی ہے.

انکم ٹیکس چھوٹ کی حد8لاکھ روپے سالانہ تک مقررکرنے کی تجویز منی بجٹ میں شامل ہے، اس تجویز کو اگر ابھی منظور نہ کیا گیا تو سالانہ بجٹ میں یہ تجویز پیش کی جائےگی. اسٹاک مارکیٹ پر ٹیکسوں میں کی کرتے ہوئے ان کے لیے ٹیکس مراعات کا اعلان متوقع ہے‘ ساتھ ہی ساتھ شیئرزکی خریدو فروخت پر عائد ایڈ وانس ٹیکس کے خاتمے کا اعلان بھی متوقع ہے. برآمدات کو بڑھانے کے لیے اقدامات کا اعلان کیاجائےگا‘برآمد کنند گان کےلیےری فنڈکی فراہمی کا اعلان کیا جائےگا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ آسان کاروباری اقدامات کااعلان کریں گے‘منی بجٹ میں آسان کاروبار کے لیے اصلاحات بھی تجویز کی جائیں گی. برآمدات سے متعلق صنعتوں کے لیے خام مال،مشینری پرڈیوٹیزمیں کمی کی تجویز ہے جبکہ ٹیرف سلیب از سر نومقرر کرنے کی تجویز بھی شامل ہے‘موجودہ 16فیصدوالے ٹیرف لائنزکو15فیصدکرنے کی تجویز ہے‘5فیصد والے ٹیرف لائنزکو 4فیصد کرنے کی تجویز ہے. منی بجٹ میں سرمایہ کاری کے لیے سازگارماحول فراہم کرنے کے اقدامات کااعلان ہوگا‘ گیس ڈیویلپمنٹ سرچارج کاحل پیش کیاجائے گا.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات