Live Updates

وزیراعظم کا دورہِ قطر بےروزگار پاکستانیوں کے لیے خوشخبری لے آیا

قطر نے وزیراعظم عمران خان کی ایک لاکھ پاکستانیوں کو نوکری دینے کی درخواست منظور کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 جنوری 2019 14:20

وزیراعظم کا دورہِ قطر بےروزگار پاکستانیوں کے لیے خوشخبری لے آیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2019ء) قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو نوکری دینے کی درخواست منظور کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی نے کی دعوت پر 21 سے 22 جنوری تک قطر کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف، چیئرپرسن وزیراعظم ٹاسک فورس برائے توانائی اور خارجہ سیکرٹری بھی ان کے ہمراہ تھیںمیڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قطر کو ایک لاکھ پاکستان کی نوکریاں فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔

(جاری ہے)

قطر نے عمران خان کی درخواست منظور کر لی۔وزیراعظم عمران خان نے درخواست منظور کرنے پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دورہ قطر پر جاری اعلامیہ کے مطابق اعلی سطح کی ملاقاتوں کے علاوہ وزیراعظم نے قطر کے ممتاز کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم عمران خان نے قطر کے کاروباری افرادکو توانائی، پٹرولیم، ادویہ سازی، زرعی تحقیق، فوڈ پراسیسنگ، ثقافت، سیاحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت پاکستان کی معیشت کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وزیراعظم نے قطر کے عوام اور نجی شعبے کو اگلے پانچ سال کے دوران 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کے لئے حکومت کی مہم میں شراکت دار بننے کی بھی دعوت دی۔ قطر کے کاروباری رہنمائوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایک لاکھ پاکستانی افرادی قوت منگوانے کے فیصلے پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امیر قطر سے 2022ء کے فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کو زیادہ حصہ دینے کی بھی درخواست کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات