متحدہ عرب امارات کے سکولوں میں درجنوں فوڈ آئٹمز پر پابندی لگا دی گئی

چاکلیٹس، پراسس شدہ گوشت، لالی پاپ، مٹھائیاں اور آلو کے چپس بھی ممنوعہ اشیاء میں شامل

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 23 جنوری 2019 14:24

متحدہ عرب امارات کے سکولوں میں درجنوں فوڈ آئٹمز پر پابندی لگا دی گئی
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری 2019ء ) وزارت تعلیم نے حال ہی میں ایک فہرست جاری کر دی جس میں درج فوڈ آئٹمز کی سکولز کینٹینز میں فروخت پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ ان ممنوعہ اشیاء کو 9 فوڈ کیٹگریز میں بانٹا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق ممنوعہ اشیاء سٹوڈنٹس کی صحت کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہی تھیں، اس لیے ان کی فروخت پر پابندی لگائی گئی ہے۔

یہ فہرست امارات کے تمام سکولوں میں پہنچا دی گئی ہے۔ فہرست میں شامل ممنوعہ غذائی آئٹمز درج ذیل ہیں
1۔ ہاٹ ڈاگز اور پراسس کیا گیا گوشت
2۔ تمام قسم کے نوڈلز، کیونکہ ان میں موجود چکنائی اور سوڈیم کی بڑی مقدار اور مصنوعی فلیورز صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔
3۔ چاکلیٹ بارز
4۔ چاکلیٹ سپریڈز، کیونکہ ان میں موجود چکنائی اور شوگر کی بڑی مقدار اور مصنوعی فلیورز صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔

(جاری ہے)


5۔ گولیاں ٹافیاں، لالی پاپس اور جیلی
6۔ مونگ پھلی والی تمام پراڈکٹس، کیونکہ ان سے الرجی کا خدشہ ہوتا ہے۔
7۔ تمام آلو والے چپس اور کارن چپس
8۔ کاربونیٹڈ ڈرِنکس، انرجی ڈرنکس، فلیورڈ پانی، جُوس، آئس ٹی، سلشز اور اسکیمو ڈرِنکس
9۔ تمام آئس کریم کیکس اور ڈونٹس کیونکہ ان میں موجود چکنائی اور شوگر کی زائد مقدار اور مصنوعی کلرز انہیں صحت کے لیے خطرناک بناتے ہیں۔


یہ نئی گائیڈ لائن گلوبل ہیلتھ سٹینڈرڈز کے معیارات کو سامنے رکھ کر جاری کی گئی ہے، جس سے سکول کے بچوں کی غذائی عادات کو بہتر بنانے میں مدد مِلے گی۔ امارات میں اکثر بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں، جبکہ کئی بچے موٹاپے، انیما، انوریکسیا میں بھی مبتلا ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں میں ٹائپ 2 ذیا بیطس بھی بڑھنے لگی ہے۔

متعلقہ عنوان :