ملک کے بیشتر علاقوں میںآج موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

بدھ 23 جنوری 2019 16:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے اور بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ مردان، پشاور ، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج جمعرات کے روز موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ مزید ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

پنجاب: اوکاڑہ 40، مری 25، سرگودھا( سٹی 24، ائیرپورٹ 15)، اسلام آباد (سیدپور21، گولڑہ 13، زیروپوائنٹ12، بوکرہ06، نیوائیرپورٹ06)، گوجرانوالہ 19، لاہو ر(ائیرپورٹ 18، سٹی 12)، گجرات 17، سیالکوٹ ( ائیرپورٹ 13، سٹی 09)، راولپنڈی (شمس آباد 11، چکلالہ 07)، منگلا 10، جہلم، چکوال، میانوالی 05، لیہ، کامرہ 04، ناروال 03، حافظ آباد، بھکر 02، منڈی بہائو ٰالدین 01، خیبرپختونخوا: مالم جبہ27، پارہ چنار 15، میرکھنی 14، دیر(زیریں13، بالائی09)، سیدوشریف، پٹن، بالاکوٹ، چراٹ 13، کالام 10، کاکول، دروش 07، بنوں، چترال 05، رسالپور 03، پشاور 01، کشمیر: کوٹلی26، مظفرآباد17، راولاکوٹ13، گڑھی دوپٹہ10، گلگت بلتستان: بونجی میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ مالم جبہ 11، مری 10، کالام میں 05 انچ برفباری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق زیارت منفی 13، قلات منفی 11، سکردو منفی 09، کوئٹہ، گوپس منفی 06، مالم جبہ، بگروٹ، استور، کالام منفی 05، مری ، دالبندین منفی 03، ڑوب، ہنزہ، دروش، پارہ چنار منفی 02، نوکنڈی، راولاکوٹ، چلاس میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بدھ کے روز صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5سینٹی گریڈ،فیصل آباد میں 8،سرگودھا میں 7، ملتان میں 8، جبکہ مری میں موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ با رش اور برفباری جاری رہی۔