Live Updates

عمران خان کی 22 سال جدوجہد سے ملک ترقی کر رہا ہے، پہلی بار سخت احتساب ہورہا ہے، حلیم عادل شیخ

بدھ 23 جنوری 2019 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکریٹری سندھ حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لاکھوں قربانیوں سے ملک حاصل ہوا ہے پاکستان کو کوئی بھی طاقت ڈبو نہیں سکتی ہے جی ایم سید کی روح بھی تڑپ رہی ہوگی۔ انہوں نے قرارداد پاکستان پیش کی۔

سیہون کے ایک سید مراد علی شاہ نے کہا میں پاکستان ڈوبتا دیکھ رہا ہوں۔ ویراعلی کو شرم آنی چاہیئے۔ ان کو انورمجید نے وزیراعلی بنوایا۔ وزیراعلیٰ سندھ وائیٹ کالر کرمنل ہے۔ ان کو بھی شرم آنی چاہیئے جنہوں نے انشاء اللہ بولا۔ پاکستان کھپے کی وجہ سے آج پیپلز پارٹی قائدین ایوانوں میں بیٹھے ہیں ورنہ پہاڑوں پر ہوتے۔

(جاری ہے)

کوئی کسی کو سولی پر نہیں لٹکا رہا ہے ان کے اعمال سولی پر لیکرجارہے ہیں۔

عمران خان کی 22سالہ جدوجہد ہے۔ عمران خان نے قطر میں بھی جلسہ کیا۔ نیب جے آئی ٹی کی ٹینشن ایوان میں نکالی جاتی ہے۔ پاکستان کے خلاف باتیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ مراد علی شاہ معافی مانگے۔ تحریک انصاف میں کوئی گروپنگ نہیں ہے۔ پارٹی کا ہر کارکن متحد ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ زرداری کی ڈوپٹی ہوئی کشتی کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن زرداری کی کشتی میں کرپشن نے اتنے سورخ کر دیئے ہیں کہ ان کو کوئی بھی ڈوبنے سے بچا نہیں سکتا ہے۔ سندھ کی عوام کے نام پر جتنی کرپشن پیپلزپارٹی نے کی اس کا مثال ماضی میں نہیں ملتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات