ہزارہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کوہستان میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے

بدھ 23 جنوری 2019 18:12

ہزارہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کوہستان میں بھی لینڈ سلائیڈنگ ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ہزارہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، ایبٹ آباد کے بعد کوہستان میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تین روز سے جاری ہزارہ بھر میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، اب تک کم از کم پانچ افراد ان بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں جان کی بازی ہار چکے ہیں، کیہال میں ماں اور دو بیٹوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کوہستان کے علاقہ شیتال میں بھی دو موٹر سائیکل سوار نعیم ولد عبدالله اور رافین ولد سکوات لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دونوں متوفیاں کا تعلق ہربن کے علاقہ سے بتایا جاتا ہے۔ مقامی ایس ایچ او جہانزیب خان نے بتایا کہ موقع پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :