پاک سوزوکی موٹر کمپنی غازی کوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر و ممبر ڈسٹرکٹ کونسل غازی ملک نوید کا ہزارہ یونیورسٹی کا دورہ

آنے والے وقتوں میں ہزارہ یونیورسٹی تعلیم و تحقیق کے حوالہ سے ملک کی اہم جامعہ کا درجہ حاصل کر لے گی، پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس

بدھ 23 جنوری 2019 18:14

پاک سوزوکی موٹر کمپنی غازی کوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر و ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) پاک سوزوکی موٹر کمپنی غازی کوٹ مانسہرہ کے منیجنگ ڈائریکٹر و ممبر ڈسٹرکٹ کونسل غازی کوٹ ملک نوید نے بدھ کو ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی و تعمیراتی پروگراموں کے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔

اس موقع پر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر شاکر الله اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ملک نوید نے یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی گذشتہ 16 سال سے تعلیم و تحقیق کے میدان میں جو خدمات سر انجام دے رہی ہے وہ نہایت حوصلہ افزاء ہے، یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی خدمات سے بے شمار نوجوان مستفید ہو کر ملک کی ترقی میں عملی طور پر حصہ لے رہے ہیں جو اس جامعہ کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ کی تعلیمی و تحقیقی خدمات سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادیس نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی ملک و صوبہ کی بڑی جامعہ کا درجہ رکھتی ہے، تعلیم و تحقیق کے میدان میں جو خدمات قوم کے نوجوانوں کو فراہم کی جا رہی ہیں وہ مثالی ہیں، ٹیم ورک کے طور پر خدمات سر انجام دیتے ہوئے اس ادارہ سے معیاری اور بامقصد تعلیمی سہولیات بطریق احسن ملک کے نوجوانوں کو فراہم کر کے اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں یہ ادارہ اہم کردار ادا کر رہا ہے جو ہم سب کیلئے حوصلہ افزاء بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں یونیورسٹی تعلیم و تحقیق کے حوالہ سے ملک کی اہم جامعہ کا درجہ حاصل کر لے گی، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ تعلیمی و تحقیقی شعبوں میں مزید بہتری اور اضافہ کرتے ہوئے ایسے شعبوں کا اجراء کیا جا رہا ہے جن سے فارغ التحصیل گریجویٹس ملک کی تعلیمی و تحقیقی ضروریات پوری کر سکیں۔ ملک نوید نے اس موقع پر پاک سوزوکی کمپنی کی طرف سے یونیورسٹی کے درجہ چہارم ملازمین کی سرکاری امور کی انجام دہی میں سہولت کے حوالہ سے موٹر سائیکل کا تحفہ دیا۔ وائس چانسلر نے ملک نوید کے اس جذبہ کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :