Live Updates

قائد محمد نوازشریف کیلئے ہوم ڈپارٹمنٹ نے خودجو میڈیکل بورڈ بنایا تھا،احسن اقبال

بدھ 23 جنوری 2019 18:25

قائد محمد نوازشریف کیلئے ہوم ڈپارٹمنٹ نے خودجو میڈیکل بورڈ بنایا تھا،احسن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کیلئے ہوم ڈپارٹمنٹ نے خودجو میڈیکل بورڈ بنایا تھا، اس کی رپورٹ میاں صاحب کے خاندان کو تاحال فراہم نہ کرنا قابل مذمت اور مجرمانہ غفلت کی عکاسی ہے،میڈیا کے ذریعے محمد نواز شریف صاحب کی صحت کے بارے میں فیملی کو پتہ چل رہا ہے ، (ن)لیگ کے قائدین اور کارکنوں کو پارٹی قائد کی صحت اور علاج معالجہ کے حوالے سے گہری تشویش لاحق ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بیان میں کہاکہ قائد محمد نوازشریف کیلئے ہوم ڈپارٹمنٹ نے خودجو میڈیکل بورڈ بنایا تھا، اس کی رپورٹ میاں صاحب کے خاندان کو تاحال فراہم نہ کرنا قابل مذمت اور مجرمانہ غفلت کی عکاسی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میڈیا کے ذریعے محمد نواز شریف صاحب کی صحت کے بارے میں فیملی کو پتہ چل رہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکنوں کو پارٹی قائد کی صحت اور علاج معالجہ کے حوالے سے گہری تشویش لاحق ہے۔ انہوںنے کہاہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی رپورٹس فی الفور ان کے اہلخانہ اور ذاتی معالجین کے حوالے کی جائیں تاکہ ان کا علاج بروقت شروع ہو سکے ۔ انہوںنے کہا کہ غفلت اور دانستہ سست روی کے نتیجے میں اگر قائد مسلم لیگ ن کو خدانخواستہ کچھ نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری عمران خان اور پنجاب حکومت پر ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات