اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی وزیر اعلیٰ پنجاب پر شدید تنقید

پنجاب کے موجودہ وزیراعلیٰ اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے،پنجاب حکومت کو غلط بیانی پر وضاحت پیش کرنی چاہیے۔شہبازشریف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 جنوری 2019 18:34

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی وزیر اعلیٰ پنجاب پر شدید تنقید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2019ء) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے موجودہ وزیراعلیٰ اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے،پنجاب حکومت کو غلط بیانی پر وضاحت پیش کرنی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال سانحے پر بننے والی جے آئی ٹی کی نامکمل رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

انکا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال پر72 گھنٹے میں رپورٹ سامنے لانے کا کہا گیا جو نہیں لائی گئی۔پنجاب حکومت کو غلط بیانی پر وضاحت پیش کرنی چاہیے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی انتظامی کمزوری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے موجودہ وزیراعلیٰ اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم صاحب نے کہا تھا ماڈل ٹاؤن واقعے پر مجھےاستعفا دینا چاہیے اس لئیے اب عثمان بزدار کو بھی مستعفی ہو جانا چاہیے۔

واضح ہو کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خلیل کے خاندان کے قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی افسران کو ٹھہرایا گیا ہے جبکہ ذیشان سے متعلق مزید حقائق کو سامنے لانے کیلئے جے آئی ٹی سربراہ نے مہلت مانگی ہے۔اس رپورٹ پر بات کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ایس ایس پی ، ڈی ایس پی اور ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔اسی طرح ڈی آئی جی ساہیوال کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اورایس ایس پی سی ٹی ڈی کو معطل کردیا گیا  ۔