علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہازوں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے 16پروازیں منسوخ اور 8تاخیر کا شکار رہیں

بدھ 23 جنوری 2019 19:33

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہازوں کی کمی اور فنی خرابیوں کی ..
لاہور۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بدھ کے روز بھی جہازوں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا، اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 16پروازیں منسوخ اور 8تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303،پی آئی اے کی بہاولپور جانے والی پرواز 687،پی آئی اے کی بہاولپور جانے والی پرواز 653،پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز 583،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 654،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 656،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 655،پی آئی اے کی بہاولپور سے آنے والی پرواز 654،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز316،پی آئی اے کی بہاولپور سے آنے والی پرواز 688،پی آئی اے کی رحیم یار خان سے آنے والی پرواز 582،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 8651،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 302، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312 اور ایئر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز471منسوخ ہوئی جبکہ کویت سے آنے والی پرواز501،پی آئی اے کی بارسلونا سے آنے والی پرواز734،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 651،چائنہ ایئر کی گوانگزو سے آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 652،ترکش ایئر کی استنبول جانے والی پرواز،ریاض جانے والی پرواز 318اور قطر ایئر کی دوحہ جانے والی پرواز 621تاخیر کا شکار رہی ۔