ساہیوال سانحہ ،ذیشان اور خلیل کے اہل خانہ کاگزشتہ روز بھی فیروز پور روڈ کو دونوں اطراف سے بلاک کر کے احتجاج

بدھ 23 جنوری 2019 21:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) ساہیوال میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں جاں بحق ہونے والے ذیشان اور خلیل کے اہل خانہ نے گزشتہ روز بھی فیروز پور روڈ پر احتجاج کیا ،مظاہرین کی جانب سے دونوں اطراف کی شاہراہوں کو بلاک کر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے کار ڈرائیور ذیشان اور خلیل کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے انصاف کے حصول کیلئے چونگی امر سدھو کے قریب فیروز پور روڈ کو دونوں اطراف سے بلاک کر کے احتجاج کیا جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں او رلاہور سے قصور اور قصور سے لاہور آنے والی ٹریفک معطل ہو گئی ۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کئے گئے لیکن مظاہرین کا کہنا تھاکہ حکومت بے بنیاد الزام واپس لے اور اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔