رضاربانی نےوزیرمملکت برائےریونیوحماداظہرکومنی بل پیش کرنےسےروک دیا

پارلیمان کی روایت ہےکہ وزیرخزانہ منی بل پیش کرتےہیں،رولزکےمطابق وزیرخزانہ کی موجودگی میں کوئی اورفنانس بل پیش نہیں کرسکتا،رضاربانی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 جنوری 2019 20:11

رضاربانی نےوزیرمملکت برائےریونیوحماداظہرکومنی بل پیش کرنےسےروک دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2019ء) سینیٹر رضا ربانی نے وزیرمملکت برائےریونیوحماداظہرکومنی بل پیش کرنےسےروک دیا۔سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی روایت ہےکہ وزیرخزانہ منی بل پیش کرتےہیں،رولزکےمطابق وزیرخزانہ کی موجودگی میں کوئی اورفنانس بل پیش نہیں کرسکتا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس شروع ہو چکا ہے جس میں فنانس بل پیش کیا جانا تھا تاہم وفاقی وزیر خزانہ کی جگہ وزیر مملکت حماد اظہر فنانس بل پیش کرنے پہنچے تو سینیٹر رضا ربانی نے وزیرمملکت برائےریونیوحماداظہرکومنی بل پیش کرنےسےروک دیا۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ قواعد کے مطابق آپ طل پیش نہیں کر سکتے۔رولزکےمطابق وزیرخزانہ کی موجودگی میں کوئی اورفنانس بل پیش نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ پارلیمان کی روایت ہےکہ وزیرخزانہ منی بل پیش کرتےہیں۔ہم ایسی روایت نہیں بناناچاہتےجوبعدمیں آنےوالوں کےلیےمسئلہ بنے۔انکا کہنا تھا کہ کل اس معاملےپرتحریک استحقاق ایوان میں لاؤں گا۔

اس پر سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ کی طبیعت ناساز ہے ۔اس پر انکا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ2منٹ پہلےقومی اسمبلی میں تقریرکرکےگئےہیں اب انکی طبیعت کو کیا ہوگیا۔فنانس بل صرف وہ پیش کریں گے۔