حیسکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ، مجموعی طور پر 937 غیر قانونی کنکشن پکڑے گئے

بدھ 23 جنوری 2019 21:25

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو کی ہدایات پر حیسکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیںاس سلسلے میں آپریشن ڈویژنوں لطیف آباد کے سب ڈویژنوں لطیف آباد، علامہ اقبال، شہید امید علی اور رضوی ہسپتال کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 937 غیر قانونی کنکشن پکڑے گئے ، کنکشن فوری طور پر کاٹ دیئے گئے اور بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں اپنی تحویل میں لے لی گئی ہیں ، حیسکو چیف کی ہدایات پر گھر گھر جاکر نادہندگان کے بجلی کے کنکشنوں کو چیکنگ کرتے ہوئے حیسکو واجبات جمع نہ کروانے پر 516بجلی کے کنکشن منقطع کرکے 6 لاکھ سے روپے کی وصولی بھی کی گئی ہے آپریشن ڈویژن لطیف آباد میں کارروائی کے دوران سب ڈویژن میران محمد شاہ بجلی چوروں کے 221 کنکشن جبکہ نادہندگان کے 129 کنکشن منقطع ، آپریشن سب ڈویژن شہید امید علی میں بجلی چوروں کے 215 کنکشن جبکہ نادہندگان کے 102 کنکشن منقطع ،آپریشن سب ڈویژن علامہ اقبال میں بجلی چوروں کے 197 کنکشن جبکہ نادہندگان کے 143 کنکشن منقطع ،آپریشن سب ڈویژن حالی روڈ کے علاقے میں بجلی چوروں کے 135کنکشن جبکہ نادہندگان کے 85کنکشن منقطع ، اور آپریشن سب ڈویژن رضوی ہسپتال کے علاقے میں بجلی چوروں کے 169کنکشن جبکہ نادہندگان کے 57کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیںاور مجموعی طو رپر 6 لاکھ 13 ہزار 930 روپے کی نادہندگان سے واجبات کی وصولی بھی کی گئی ہے ایگزیکٹو انجینئر لطیف آباد ڈویژن عقیل نور میمن نے کہا کہ حیسکو چیف کی ہدایات ہیں کہ بجلی چوری کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :