ْحکومت پی آئی اے بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

بدھ 23 جنوری 2019 21:31

ْحکومت پی آئی اے بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی، صدر مملکت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی آئی اے کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ائر مارشل ارشد ملک کی قیادت میں ترقی کا سفر انشائاللہ جاری رہے گا۔صدرمملکت نے بدھ کی صبح پی آئی اے ہیڈ آفس بورڈ روم میں سینئر افسران سے بذریعہ ٹیلی فون لائن خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نئے روٹس کے اجرا پر مبارکباد پیش کی ۔صدر مملکت نے پی آئی اے کی وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی پالیسی کو سرا ہتے ہوے ہدایت کی کہ انہیں اور ان کے اسٹاف کو بھی کوئی پروٹوکول نہ دیا جائے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ پی آئی اے ہماری اپنی ائر لائن ہے اور موجودہ حکومت اسکی مکمل بحالی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔ ائر مارشل ارشد ملک اور پی آئی اے افسران نے حوصلہ افزائی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔