منی بجٹ رام کہانی ، ملک میں کاروبار ٹھپ اور بیروز گاری میں اضافہ ہو رہا ہے،رانا ثناء اللہ

بدھ 23 جنوری 2019 22:00

منی بجٹ رام کہانی ، ملک میں کاروبار ٹھپ اور بیروز گاری میں اضافہ ہو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا منی بجٹ ایک رام کہانی ہے ملک میں کاروبار ٹھپ اور بیروز گاری میں اضافہ ہو رہا ہے حکومت مثبت ماحول پیدا کرے گی توسرمایہ کاری آئے گی جبکہ حکومت زبر دستی برآمدات کم کر نے پر تلی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے حکومتی منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے رام کہانی سنائی گئی ہے ملک میں کاروبار ٹھپ ہو رہے ہیں گزشتہ پانچ ماہ میں ملکی برآمدات میں واضح کمی آئی ہے جبکہ حکومت جان بوجھ کر زبردستی برآمدات میں کمی لانے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مثبت ماھول پیدا کرے توسرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری بڑھ رہی ہے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے جبکہ مانگ تانگ کر اور ادھار لے کر ملکی خسارہ پورا کیا جا رہا ہے۔