حکومت نے غیر ضروری طور پر منی بجٹ پیش کیا،صرف اسد عمر کی کمپنیوں کو فائدہ ہو گا،مفتاح اسماعیل

بدھ 23 جنوری 2019 22:06

حکومت نے غیر ضروری طور پر منی بجٹ پیش کیا،صرف اسد عمر کی کمپنیوں کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2019ء) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے غیر ضروری طور پر منی بجٹ پیش کیا اس سے صرف اسد عمر کی کمپنیوں کو فائدہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے منی بجٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہی کہ منی بجٹ کی کیا ضرورت تھی ٹیکس نادہندگان کو مراعات دی گئی ہیں انہوں نے الزام عائد کیاکہ اس منی بجٹ سے صرف ان کمپنیوں کو فائدہ ہو گا جن میں اسد عمر کام کرتے رہے ہیں جبکہ حکومت کو غریبوں کے لئے صابن، دالیں ، اور چینی سستی کرنی چاہئے تھی۔

متعلقہ عنوان :