سورج کی تیز کرنوں کے باعث نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ آدھ گھنٹے تک رکا رہا

بدھ 23 جنوری 2019 22:12

سورج کی تیز کرنوں کے باعث نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ آدھ گھنٹے ..
نیپیئر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں سورج کی تیز کرنوں کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیپیئر میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں سورج آہ و تاب سے چمک رہا تھا اور اس کی تیز کرنیں سیدھی بلے بازوں کی آنکھوں پر پڑ رہی تھیں جس کی وجہ سے انہیں کھیلنے میں دشواری کا سامنا تھا تو ایمپائرز نے فوری طور پر میچ روک دیا اور تقریباً آدھ گھنٹا تاخیر کے بعد میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :