میاں نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے تک ایسا کرتا رہوں گا

نواز شریف کے جذباتی کارکن نے خود کو چھریاں مار مار کر زخمی کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 جنوری 2019 21:04

میاں نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے تک ایسا کرتا رہوں گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2019ء) نواز شریف کے جذباتی کارکن عدیل خان نے خود کو چھریاں مار مار کر زخمی کر لیا۔اسکا مطالبہ تھا کہ نواز شریف کو بہتر طبی سہولیات کے لیے اسپتال پہنچایا جائے ورنہ یونہی خود کو زخمی کرتا رہوں گا۔ ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اس وقت اپنی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔ایک جانب عام انتخابات کے نتیجے میں جہاں وفاق میں مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر رہی وہیں پنجاب میں جاری 10 سالہ لیگی دورحکومت کا بھی اختتام ہوا۔

بات اور معاملہ صرف یہی تک نہیں رکا بلکہ نواز شریف کی گرفتاری نے مسلم لیگ ن کو ایک بڑا جھٹکا دیا جس کا نتیجہ عام انتخابات میں واضح طور پر دیکھنے کو آیا۔اس کے بعد ایک کے بعد ایک رہنما کی نااہلی اور گرفتاری نے جماعت کے اندرونی اختلافات کو بھی ہو دی۔

(جاری ہے)

اس وقت بھی حالات یہ ہیں کہ مسلم لیگ ن کے قائد ایک بار پھر العزیزیہ ریفرنس میں جیل جا چکے ہیں جبکہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف بھی آشیانہ ہاوسنگ اسکیم اور صاف پانی اسکیم میں اس وقت جیل میں موجود ہیں ۔

کہتے ہیں مشکل وقت میں بڑے بڑے ساتھ چھوڑ جاتے ہیں ایسا ہی کچھ مسلم لیگ ن کے ساتھ بھی ہوا۔لیڈران تو لیڈران ،کارکنان بھی مسلم لیگ ن کا ساتھ چھوڑتے نظر اتے ہیں ۔تاہم ابھی بھی مسلم لیگ ن کے پاس ایسے وفادار سیاسی کارکن بھی موجود ہیں جو جنون کی حد تک مسلم لیگ اور نواز شریف سے محبت کرتے ہیں۔نواز شریف کی طبیعت خرابی کا سن کر ایسا ہی ایک جذباتی کارکن عدیل خان پریس کلب لاہور کے باہر پہنچ گیا۔

عدیل خان نے احتجاجا خود کو چھریاں مارنا شروع کر دیں۔عدیل خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اسپتال لے جانے تک احتجاج کرتا رہوں گا۔اس دوران وہ خود کو چھریاں مار مار کر زخمی کرتا رہا۔بعد ازاں زخموں کی شدت اور خون بہہ جانے کے باعث عدیل خان بے ہوش ہو گیا۔اسے موقع پر طبی امداد بھی فراہم بھی کی گئی۔