زلفی بخاری کی عراق کے صدر بار ہم صالح سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

بدھ 23 جنوری 2019 22:19

زلفی بخاری کی عراق کے صدر بار ہم صالح سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے عراق کے صدر بارہم صالح سے بغداد کے صدارتی دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت اوورسیز کے مطابق ملاقات میں عراق میں پاکستانی افراد قوت کی تعداد میں اضافہ پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عراق میں ترقیاتی منصوبوں میں اضافہ ہوا ہے، ان ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانی افراد قوت اپناکردار ادا کر سکتی ہے۔ ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے دنیا بھر میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ اس حوالہ سے عراق کے علاوہ خطہ کے کئی دیگر ممالک سے بھی رابطہ میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :