وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا معروف قانون دان ایس ایم ظفر کے بیٹے طارق ظفر کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 23 جنوری 2019 22:25

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا معروف قانون دان ایس ایم ظفر کے بیٹے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معروف قانون دان ایس ایم ظفر کے بیٹے اور سابق نگران وفاقی وزیر علی ظفر کے بھائی طارق ظفر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔